تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انتخابات میں دھاندلی ہوئی، موقف پر قائم ہوں، محمد افضل

سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اس حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں، جو حلقے کھلے ان کے تھیلوں میں سے کچرا نکلا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد افضل کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھرا سچ‘‘ میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں، انتخابات دھاندلی زدہ تھے، جو چار حلقے کھولے گئے ان کے تھیلوں میں سے کچرا نکلا تھا، جیو ٹی وی نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،بے بنیاد اور جھوٹی خبریں نشر کرنے پر شاہی صہبائی نے جنگ گروپ سے استعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ایم آرکیانی سے صلح کو انتخابات کے لیے کلین چٹ نہ سمجھا جائے، اس معاملے کو غلط رنگ دیا گیا اور بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، صلح کے معاملات کو انتخابات کے تناظر میں نہ دیکھا جائے تو بہتر ہے۔

محمد افضل نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شفاف انتخابات کے لیے آج تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -