ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر پہلے سے ہی وائٹ بال کرکٹ کا حصہ رہے اور تجربہ کار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو کانفرنس میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی شمولیت کو مثبت لینا چاہیے، امید ہے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ آئے 3ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، سب کچھ ٹھیک جارہا ہے، کیمپ کے دوران بولنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، کیمپ میں تیاریوں سے بہت مطمئن ہوں، ٹیسٹ میچ سے قبل اس پوزیشن میں ہو گے کہ انگلینڈ کو چیلنج کرسکیں، ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کی پہلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی
بولنگ کوچ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ نئے قوانین سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ویسٹ انڈیز کی سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک رپورٹ منفی آگئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل لیے جانے کا امکان ہے۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرمحمد عامر کا پہلا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، بولر کو بائیو سیکیور ماحول میں منتقل کیا جائے گا، دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر کو انگلینڈ بھیجا جائے گا۔