تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

محمد بن سلمان امیرقطر کے ہمراہ سیر پر نکل پڑے، تصاویر وائرل

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنی گاڑی میں مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرائی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب وزیراعظم و وزیردفاع محمد بن سلمان نے شیخ تمیم کو العلا شہر کی سیر کرائی اور انہیں مختلف مقامات پر لے گئے جہاں تاریخی نظارے تھے، اس موقع پر خلیجی ممالک کے عہدیداران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، سیر کی ویڈیوز اور تصاویر شامل میڈیا پر وائرل ہیں۔

صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کو سراہا اور اسے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مصالحت کی روشن علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

سعودی عرب اور اتحادیوں کا قطر کے حوالے سے تاریخی فیصلہ

محمد بن سلمان امیرقطر کو لے کر مدائن صالح کے مقام پر گئے، اس کا اندازہ اطراف میں لگے بورڈ سے لگایا گیا۔ ان کی گاڑی اسلب نامی پہاڑ کے سامنے سے گزری، یہ پہاڑ مدائن صالح کے شمال مشرق میں واقع ہے۔

مدائن صالح جانے کے لیے دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے، یہاں چٹان کو تراش کر ایک بڑا کھلا ہال بنایا گیا ہے جسے ’الدیوان‘ (ایوان) کہا جاتا ہے، یہ ہال دو ستونوں کی بدولت کھڑا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ زیادہ تر سیاح جبل اسلب پر چڑھ کر مدائن صالح کا دلکش نظارہ دیکھنے آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -