پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی سمیت کے تحقیقات جاری ہے۔ نیب کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں سابق پرنسپل سیکریٹری پرت الزامات کی تفصیلات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان کے ساتھ مل کر غیر قانونی اسکیمیں منظور کروائیں، ملزم نے کک بیکس کیلیئے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے، تحقیقات کے مطابق ملزم کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

نیب کے مطابق انہوں نے شریک ملزمان سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کروا کے فوائد لیے۔

گزشتہ ہفتے لاہور کی مقامی عدالت نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں ملزم کو پیش کر کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی جرم ثابت نہیں کیا جا سکا، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

محمد خان بھٹی کو 4 رواں سال اپریل میں اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتی اور تبادلوں میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں