اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ہدف حاصل کرنے کا پلان کیوں فیل ہوا؟ ٹیسٹ کپتان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترنگا: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم ٹیسٹ ہارے ہیں لیکن اب بھی ایک میچ باقی ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے ہدف حاصل کرنےکےلئے پلان بنایا تھا، ابتدا میں وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوئیں، نیوزی لینڈ نے زیادہ محنت کی اور میچ جیتی، ہم نے اچھا مقابلہ کیا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔

کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیسٹ کے پانچویں دن دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، میزبان ٹیم نے میچ کے پہلےدو دن مکمل کنٹرول رکھا مگر ہمارےکھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا، فواد عالم اور فہیم اشرف نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، ایک وکٹ گرنے سے دباؤ پڑا اور ہم آؤٹ ہو گئے، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔میچ کی حکمت عملی سے متعلق رضوان نے بتایا کہ فواد عالم اور میں نے دوسری اننگز میں صرف وکٹ پر ٹھہرنے کا پلان بنایا تھا، فواد عالم کو ریکارڈ وقت کریز پر گزارنے پر پر مبارکباد دیتا ہوں، کیوی بولر نیل ویگنر فریکچر کے ساتھ کھیلے، ان کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

- Advertisement -

محمد رضوان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یقین ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر دوسرے میچ میں اچھا کھیلے گا، کھلاڑیوں سے دوسرے میچ میں بہتر کھیل کی امید ہے، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے 101 رنز سے پاکستان کو شکست دیدی

اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹیسٹ کے پانچویں دن دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، ہمارے بولرز نےہمت نہیں ہاری اور شانداربولنگ کی، پاکستان کو کریڈٹ دیتا ہوں انہوں نےاچھی پرفارمنس دی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 101 رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں