تازہ ترین

محمد رضوان کو کرکٹ کھیلنا کہاں مشکل لگا؟

پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا۔

محمد رضوان جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی پرفارمنس اور شاندار بلے بازی سے پاکستان کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ بھی ایک جگہ کرکٹ کھیلنے سے گھبراتے تھے جس کا انہوں نے گزشتہ روز انکشاف کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پشاور میں کرکٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس کی وجہ بھی بیان کردی کیونکہ ان کے والدین بچوں کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ پشاور میں بہت کرکٹ بہت مشکل ہوتی ہے اور انہوں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تھا کیونکہ ٹیم بال پاکستان میں بہت مقبول ہے اور اس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بھی بہتری آتی ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے یہ بھی بتایا کہ کپتان بابر اعظم سے ان کی بہت اچھی دوستی ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ان کے ٹی 20 کیریئر میں تبدیلی آئی۔

Comments

- Advertisement -