تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

محمد رضوان کو ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں محمد رضوان 2 درجے ترقی پاکر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کو ان کی شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا اور آئی سی سی کی جانب سے مختصر دورانیے کے فارمیٹ میں دنیا کے دس بہترین بلے بازوں کی جاری تازہ فہرست میں محمد رضوان دو درجے ترقی پاکر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ قومی کپتان کا بلا جاری ایشیا کپ میں خاموش رہنے پر ان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یو اے میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں محمد رضوان نے 2 نصف سنچریوں کی بدولت 192 رنز بنا رکھے ہیں جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف 43 اور 71 رنز جب کہ ہانگ کانگ کے خلاف 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہیں۔

دوسری جانب کپتان محمد رضوان کا بلا اس ٹورنامنٹ میں اب تک زیادہ نہیں چلا ہے اور انہوں نے تین میچوں میں مجموعی طور پر 33 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور بھارت کے خلاف 14 رنز ہے۔

آئی سی سی کی جاری تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان 815 پوائنٹ کے ساتھ پہلے، قومی کپتان بابر اعظم 794 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ ترقی پاکر 792 پوائنٹ سے تیسرے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجہ تنزلی کے بعد 775 پوائنٹ لے کر چوتھے اور انگلینڈ کی ڈیوڈ میلان 731 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے، سری لنکا کے پتھم نسانکا، یو اے ای کے محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرک بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی بولنگ اور آل راؤنڈر کی ٹاپ ٹین فہرست میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے جب کہ انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا راج برقرار ہے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جب کہ انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -