لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے چیف سلیکٹر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، محمد وسیم کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئےٹیم کا انتخاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے مصباح الحق کی جگہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں اس اہم عہدے پر تعینات ہونے کے بعد محمد وسیم ناردرن کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے الگ ہوجائیں گے، ناردرن کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیا کوچ تعینات کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تمام صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، محمد وسیم کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئےٹیم کا انتخاب ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال انیس دسمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کیا تھا، دونوں عہدیداران کی تعیناتی تین سال کے لیےکی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں: چیف سلیکٹر کا قرعہ محمد وسیم کے نام نکل آیا
یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔
چیف سلیکٹر کی دوڑ میں سابق فاسٹ بولرز محمد اکرم، شعیب اختر، محمد وسیم اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف شامل تھے۔