تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چیف سلیکٹر کا قرعہ محمد وسیم کے نام نکل آیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد وسیم کو چیف سلیکٹر اور سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، دونوں عہدیداران کی تعیناتی تین سال کے لیےکی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد وسیم قائد اعظم ٹرافی کے بعد عہدےکا چار ج سنبھالیں گے، پاکستان کپ کے لیے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سلیم یوسف پی سی بی کے پینل کی سربراہی کریں گے، پینل میں وسیم اکرم، علی نقوی، عمرگل، چیف ایگزیکٹو پی سی بی شامل ہونگے، اس کے علاوہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی اور ڈائریکٹر ہائی پر فارمنس پی سی بی بھی پینل میں شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر کی دوڑ میں سابق فاسٹ بولرز محمد اکرم، شعیب اختر، محمد وسیم اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف شامل تھے، واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی، مصباح الحق اب بطور ہیڈکوچ تنخواہ وصول کیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ پی سی بی نے تلاش شروع کردی

یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا ٹیم پر فوکس کرنا چاہتا ہوں اس لیے یہ اقدام اٹھایا۔

Comments

- Advertisement -