کراچی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کراچی کی ڈاکٹر تابندہ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔
تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں مخالف باکسروں کو ناک آؤٹ کرنے والے باکسر محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں، محمد وسیم اور ڈاکٹر تابندہ کا نکاح 27 فروری کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب یکم مارچ کو کراچی میں ہوگی۔
گزشتہ ماہ گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی مرتبہ ہونے والی باکسنگ پروفیشنل فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یہ پڑھیں: باکسر محمد وسیم کے لیے خصوصی شیلڈ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان کا محمد وسیم سے متعلق کہنا تھا کہ محمد وسیم پاکستان کے چیمپئن بنیں گے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی کہہ چکی ہیں کہ باکسر محمد وسیم کی پنچنگ اور داؤ پیچ قابل تعریف ہیں۔