ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’محمد زبیر نے نجکاری سے متعلق غلط بیانی کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے نجکاری سے متعلق غلط بیانی کی ہے محمدزبیر سچ کہیں ورنہ میں بہت کچھ کہوں گا ان کو مصیبت پڑجائےگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ محمدزبیر چیئرمین پرائیویٹائزیشن تھے وہ اپنی ناکامی کی  ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں، پی آئی اےکراچی میں ہڑتال میں 3 لوگ مرے تو کابینہ نے نجکاری روک دی، خونریزی سے بچنےکیلئے ایسا فیصلہ کیا گیا تو یہ صرف اسحاق ڈار کا فیصلہ نہیں تھا، محمد زبیر کو ایسی گفتگو کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے ورنہ بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےمنشورمیں ہوامیں کوئی چیز نہیں ہے ہم نےکوئی 300 یونٹ مفت بجلی دینےکی بات نہیں کی پہلے ہی 976 ارب روپے بجلی کی سبسڈی کی مدمیں جا رہے ہیں مزید 300 ارب مفت بجلی دیں گے تو تقریبا 1100 ارب روپے اور چاہیے عوام غیرحقیقی نعروں میں نہ پھنسیں۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف کی ہدایت کےمطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ اس موقع پر درخواست ہے اس قسم کےسوال نہ پوچھےجائیں آئی ایم ایف کےساتھ اسٹینڈبائی معاہدہ مارچ میں ختم ہو رہا ہے، 8فروری کے بعد حکومت کو آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کرنا ہوں گے عوام کےمسائل کو بھی سامنے رکھنا ہو گا، حکومت کو بھی دیکھنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں