اشتہار

محمد زبیر کا پی ٹی آئی کو سازگار ماحول فراہم کرنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق گورنر سندھ و رہنما مسلم لیگ (ن) محمد زبیر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فوری سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد زبیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عارف حبیب کی دونوں تجاویز بہترین ہیں، دنیا میں کوئی بھی ملک پڑوسی ملک سے تجارت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

محمد زبیر نے کہا کہ معیشت کو آگے لے کر جانا ہے تو عوام کیلیے بہتری کرنا ہوگی، پڑوسی ممالک سے سستے ٹماٹر پیاز آتی ہے تو عوام کا فائدہ ہوتا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے صرف امیر کا فائدہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عارف حبیب کی اڈیالہ کے باسیوں سے بات کرنے والی بات بھی سیاسی استحکام کیلیے ضروری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف قدم بڑھائیں اور پی ٹی آئی کو سیاسی ماحول فراہم کریں، سیاسی ماحول سازگار بنائیں گے تو معیشت کیلیے بھی اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کو پریشانیاں اور اعتراضات دورک رنے کا فورم فراہم کرنا چاہیے، کسی کو 10 سال تک معیشت کے حوالے سے ایک سوچ پر نہیں رکھ سکتے چارٹر آف اکنامی ضروری نہیں ہے، عارف حبیب جیسے لوگوں کا معیشت سے تعلق ہے تاجر کسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کو پاکستان کا درد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے تو حکمران جماعت کو بھی فائدہ ہوتا ہے، آج سے ہی پی ٹی آئی کو سازگار ماحول فراہم کریں، بانی پی ٹی آئی کو بھی دو قدم پیچھے ہٹانے پڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

وزیر اعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب نے معاشی استحکام کیلیے بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔

دوسری جانب، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن مسائل پر فی الفور ایکشن لینا ہے ضرور لیں گے، گارنٹی دیتا ہوں کہ اداروں کی نجکاری انتہائی شفاف ہوگی، نجکاری سے متعلق آپ باہر سے اچھی کمپنیاں لے کر آئیں، تاجر آگے بڑھیں، حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں بلکہ پالیسی دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے رینٹل بزنس مائنڈ سے باہر نکلیں اور محنت کریں، ہمیں پیداوار کو بڑھانا ہے اور معیار کو بہتر کرنا ہے، ایف بی آر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہونے جارہی ہے، وزارتوں میں ورلڈ کلاس ماہرین کو لے کر آرہے ہیں، چند دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ملک میں سرمایہ کاری لائیں روزگار فراہم کریں، حکومت پالیسی بنائے گی، 2700 ارب روپے کے ہمارے کیسز مختلف وجوہات کے باعث عدالتوں میں پھنسے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں