تازہ ترین

’کوئی مسیحا نہیں ہوں لیکن تمہارا درد تو بانٹ ہی سکتی ہوں‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد اور ماہیر کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہیر کے گرد گھومتی ہے، سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہیر کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے اب اریب کی واپسی کے بعد ان کی زندگی پر پڑنے والے اثرات کو دکھایا جارہا ہے۔‘

20ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ سعد جیل سے رہا ہو گھر پہنچتے ہیں تو ماہیر ان کے زخموں پر مرہم لگاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’کوئی مسیحا نہیں ہوں میں لیکن تمہارا درد تو بانٹ ہی سکتی ہوں۔‘

سعد کہتے ہیں کہ ’کچھ درد ذاتی ہوتے ہیں جو نہ دکھائے جاسکتے ہیں اور نہ بتائے جاسکتے ہیں۔‘

ادھر ماہیر اریب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کرتی ہیں اور ان کی دوست انابیا بھی کہتی ہیں کہ تم اریب کی محبت کی مستحق ہو اس کی زندگی میں تمہارے علاوہ کوئی اور لڑکی نہیں ہے۔‘

سعد کی بہن کہتی ہیں کہ ’بھائی آپ ماہیر کے لیے کچھ بھی کرلیں اسے جب موقع ملے گا وہ اس قید سے آزادی حاصل کرلے گی۔‘

دوسری جانب ماہیر اپنی دوست انبیا کے ساتھ ریسٹورنٹ پہنچتی ہیں جہاں وہ سعد کو کسی لڑکی کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے 20ویں قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -