تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’مجھے پرانا والا سعد چاہیے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر نے کزن سعد سے شادی کے بعد ان کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم (نیلو)، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد ماہی کی شادی سعد سے ہوجاتی ہے۔‘

بارہویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’ماہی، شوہر سے کہتی ہیں کہ ’مجھے پرانا والا سعد چاہیے جس کی دوستی میرے لیے دنیا میں سب سے زیادہ عزیز تھی۔‘

ادھر اریب کی والدہ بیٹے سے جھوٹ کہتی ہیں کہ ’جس لڑکی کی یاد میں سوگ منا رہے ہو وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہے۔‘ جبکہ والدہ اریب کی کزن سے منگنی کرنے جارہی ہیں۔‘

پرومو میں دکھایا گیا کہ ماہی اور اریب کا ایک جگہ آمنا سامنا ہوتا جس کے بعد اریب کزن کو چھوڑ کر ماہی کے پاس جانے لگتے ہیں۔‘

کیا ماہی، اریب کی بات سنیں گی؟ کیا اریب اور ماہی میں غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی، یہ جاننے کے لیے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی بارہویں قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -