اشتہار

مکیش امبانی کی ہونے والی بہو کے پرس کی قیمت کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کے پرس کی قیمت سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ایک تقریب میں پہنچیں جہاں ان کے لباس اور پرس نے سوشل میڈیا صارفین توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گزشتہ روز نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی تقریب میں اپنے منگیتر آننت امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ کی آمد ہوئی جس میں ان کے لباس اور پرس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

رادھیکا مرچنٹ نے تقریب میں سیاہ ساڑھی زیب تن کی اور ساتھ ہی قیمتی پرس بھی ہاتھ میں تھامے ہوئی تھیں، سلور رنگ کے اس چھوٹے سے بیگ میں ایک مائک فرنٹ فلیپ ہے جس کا ڈیزائن کافی دلکش دکھائی دے رہا ہے۔

Radhika Merchant carries a jewellery piece as a bag worth Rs 1.93 crore

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان کے شاندار پرس کی قیمت 63 ہزار 750 ڈالر یعینی پاکستانی (ایک کروڑ 80 لاکھ روپے) سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں اور انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی منگنی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں