تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملتان: تین بچوں‌ اور والد کی موت کا افسوسناک ڈراپ سین، والدین نے بچوں‌ کو زہر کھلایا

ملتان: پنجاب پولیس نے  ملتان میں اتائی ڈاکٹر کی دوا کھانے سے تین بچوں کی موت کے بعد والد کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان میں 22 مئی کو تین بچوں کی ہلاکت ہوئی، جس پر والدین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اتائی ڈاکٹر نے کھانسی کی دوا دی تھی جو کھانے کے بعد اُن کی حالت بگڑ گئی۔

والدین نے بچوں کی موت کا ڈرامہ رچاتے ہوئے اتائی ڈاکٹر کو اس کا قصور وار قرار دیا تھا، جس پر محکمہ پنجاب نے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کیا۔

 ایک روز قبل بچوں کے والد کی بھی اچانک پُراسرار موت کی خبر بھی سامنے آئی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا۔

پولیس کی تفتیش کے دوران بچوں کی والدہ سے سوالات کیے تو انہوں نے خوفناک انکشاف کیا۔ ایس پی ملتان کامران کے مطابق والدین نے غربت سے تنگ آکر بچوں کو کھانسی کے نام پر زہریلی دوا کھلائی، جس کی وجہ سے اُن کی اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: تین بچوں کی موت کا واقعہ: اتائی ڈاکٹر کیخلاف محکمہ صحت کی مدعیت میں‌ مقدمہ درج

پولیس افسر کے مطابق شوہر خود جاکر زہریلی دوا لایا اور پھر یہ خاتون کے حوالے کی، دونوں نے مل کر رات کے وقت بچوں کو یہ دوا کھلائی۔ ایس پی کے مطابق دلبرداشتہ والد نے بھی زہر کھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

کامران کے مطابق پولیس نے بچوں کے مبینہ قتل کے الزام میں اُن کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کی جانے والی خاتون نے بچوں کو زہر دینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے بھی پانچ روز قبل خودکشی کرلی تھی۔ پولیس نے والدہ سمیت تین رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ ملتان کے علاقے حامد پورہ کنورہ ميں ايک ہفتہ قبل پیش آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -