ملتان میں شوہر نے بیوی اور 2 سوتیلے بیٹوں پر تیزاب پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے ولایت آباد میں شوہر نے بیوی 2 سوتیلے بیٹوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم ماجد کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کرلیا۔
جلیل آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تیزاب گردی کا شکار خاتون، احمد اور عبدالسمیع کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیزان پھینکا اور فرار ہوگیا تھا۔
ایف آئی آر پیر کی صبح متاثرہ خاتون خدیجہ بانو کے بھائی فرحان اخلاق کی مدعیت میں جلیل آباد پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق اخلاق نے بتایا کہ وہ رات 8 بج کر 45 منٹ پر ملتان کے ضلع جلیل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر تھے، جب ان کے پوتے نے اطلاع دی کہ کسی نے ان کی بہن خدیجہ بانو اور ان کے دو بیٹوں پر تیزاب پھینک دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بھائی ناصر اقبال کے ساتھ اپنی بہن کے گھر پہنچے، تو دیکھا کہ تیزاب کی وجہ سے ان کا چہرہ جل رہا تھا اور بالوں سے دھواں نکل رہا تھا جبکہ کمرہ بھی دھوئیں سے بھر گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق انہوں کا کہنا تھا کہ خدیجہ کے ساتھ آنے والی ایک خاتون ان پر پانی ڈال رہی تھی اور دونوں خواتین تکلیف میں تھیں، خاتون نے خدیجہ کے کپڑے تبدیل کرنے میں مدد کی، جبکہ اخلاق اور اس کے بھائی نے خدیجہ کے بیٹوں پر پانی ڈالا اور ان کے کپڑے تبدیل کروائے۔
دونوں بیٹوں نے اخلاق کو بتایا کہ ان کے سوتیلے باپ محمد ماجد نے ان تینوں پر تیزاب پھینک دیا اور گھر سے فرار ہو گئے، جس پر اخلاق نے پولیس اور ریسکیو 1122 کو فون کیا، جو موقع پر پہنچے اور متاثرین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔