جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملتان: لڑکی کے گھر والوں سے ڈر کر صندوق میں چھپنے والا ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : شادی کے بعد محبوبہ سے ملاقات کرنے مظفر گڑھ کا رہائشی اپنی محبوبہ کے گھر پہنچا ، جس کے اچانک لڑکی کے سسرال والوں کی آمد ہوگئی ، محبوبہ نے آشنا کو سسرالیوں سے بچانے کے لیے صندوق میں چھپا یا جہاں وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے جنوبی شہر ملتان کے ضلع مظفر گڑھ کا 22 سالہ نوجوان مشتاق احمد بلوچ اپنی کزن اور محبوبہ رانی بی بی سے ملاقات کرنے پہنچا جہاں لڑکی کے سسرال والوں کی اچانک آمد پر اُس کی محبوبہ نے اپنے آشنا کو صندوق میں بند کردیا جہاں وہ دم گُھٹنے کے باعث انتقال کرگیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں لوگوں کے ایک دوسرے سے عرصہ دراز سے نجی تعلقات تھے اور  دونوں ہی پہلے سے بال بچے دار ہیں، لڑکا ایک بچے کا باپ جبکہ لڑکی دو بچوں کی والدہ ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مشتاق احمد بلوچ رات کے پہر رانی بی بی سے ملاقات کے لیے اُس کے گھر پہنچا جہاں اُس کی آمد سے پیدا ہونے والی آواز سے سسرال والوں کی آنکھ کھل گئی اور  لڑکی نے بدنام ہونے سے بچنے کے لیے لڑکے کو چھپانے کے لیے صندوق میں بند کردیا مگر اہل خانہ کے اٹھنے  کی وجہ سے صندوق کھول نہ سکی اور مشتاق احمد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

مقامی پولیس کے عہدیدار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو مزید بتایا کہ رانی بی بی کا شوہر کراچی کی ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے ، وہ واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، پولیس حکام نے قتل کے الزام میں خاتون کے سسر اور اُن کے دو بیٹوں کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پورے گھر کی تلاشی لی تھی تاہم انہیں کمرے یا گھر سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی مگر انہوں نے صندوق نہیں کھولا تھا۔

پولیس افسر اویس احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’لڑکی کے انکشاف کے بعد صندوق سے لڑکے کو نکالا گیا ہے، اسپتال حکام کے مطابق مشتاق احمد 15 منٹ تک مسلسل دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں