اشتہار

"ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ملکی سالمیت کو دھچکا لگے گا”

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ملکی سالمیت کو دھچکا لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی ہے کہ الیکشن والے دن ہم تصادم کہیں نہیں چاہتے، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں، اس روزووٹرز پر دباؤ نہیں ہوناچاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کی روایت پروان نہ چڑھی تو جمہوریت کو خطرہ ہوگا، اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائے۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے ایک امپورٹڈ شخصیت ملتان میں قیام پذیر ہے ہم ان کی بدذبانی سے بھی واقف ہیں، الیکشن کمشن کو تمام ثبوت دیئے ہیں انہوں نے ایکشن بھی لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت پرغداری کا مقدمہ چلانا ہے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کے الیکشن کے لئے عابد شیر علی کو لندن سے سیدھا ملتان بیجھا گیا، اس شرارتی شخص کا ملتان سے کیا تعلق ہے؟ اور یہ ڈیرھ ماہ سے ملتان میں کیا کررہے ہیں؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پر ضمنی الیکشن کا دباؤ جتنا آج دیکھا گیا ہے اتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنی وزارت کے حوس میں کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جلسہ گاہ کے قریب واقع فیکٹری کی مزدوروں کو آج کی چھٹی دیکر جلسہ گاہ آنے پر پابند کیا جارہا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مریم ملتان موجودگی کے دوران اسی صنعتکار کے گھر قیام کریں گی ، کیا ملتان میں کوئی گھر نہیں ملا ۔

حامد سعید کاظمی اور شاداب رضا نقشبندی کا اہم اعلان

دوسری جانب حامد سعید کاظمی اور شاداب رضانقشبندی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خاندان سے پرانے مراسم ہیں، ان کا خاندان قابلِ عزت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں