بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے دوسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 96 رنز بنالیے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا، دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر96رنز اسکور کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 460 رنز درکار ہیں جبکہ انگلش بیٹر جو روٹ 32 اور زیک کرولی 64 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 556 رنز پر اپنی پہلی اننگز میں آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی سنچری تھی۔ انہوں نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگ کھیلی یہ پاکستان کی جانب سے اس اننگ میں تیسری سنچری ہے۔ پہلے روز کپتان شان مسعود (151) اور عبداللہ شفیق (102) نے بھی سنچریاں اسکور کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

- Advertisement -

یہ سلمان علی آغا کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں ٹیسٹ میچوں میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ یہ کارنامہ انہوں نے 15 ویں ٹیسٹ اور 28 ویں اننگ میں انجام دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آج صبح دوسرے دن پاکستان نے پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 4 وکٹوں پر 328 رنز سے کیا۔ پہلے سیشن میں دو وکٹیں گریں ۔ نائٹ واچ مین کے طور پر آنے والے نسیم شاہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں تین چھکے مارے۔ دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کے  لیے 64 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی گری۔ انہیں رنز کا کھاتہ کھولے بغیر لیچ نے ووکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کھانے کے وقفے کے بعد سعود شکیل اپنی اننگ کو تھری فیگر میں تبدیل نہ کر سکے اور 82 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے تین، جب کہ برینڈن کرس اور گس آکسنٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کھانے کے وقفے پر میزبان ٹیم نے 6 وکٹیں کھو کر 397 رنز بنا لیے تھے۔ سعود شکیل 67 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس آکٹنسن اور جیک لیچ نے دو، دو جب کہ برینڈن کرس اور کرس ووکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلا روز پاکستانی بیٹرز کے نام رہا تھا۔ قومی ٹیم نے کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر 328 رنز جوڑے تھے۔

پہلے روز شان مسعود (151)، عبداللہ شفیق (102)، بابر اعظم (33) اور صائم ایوب (4) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو اپنے ریگولر کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں۔ وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹیم پاکستان:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد

ٹیم انگلینڈ:

اولی پوپ (کپتان)، زک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی اسمتھ، کرس ووکس، بریڈن کرس، گس آٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔

اس سیریز سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ سیریز میں اپنی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان نے اپنی سر زمین پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سیریز کے تینوں میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

شان مسعود کی ٹیسٹ میچ میں 4 سال بعد سنچری، اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں