منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لئے 157 رنز درکار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو جیت کے لئے 157 رنز درکار ہیں جبکہ مہمان ٹیم انگلینڈ کو ٹیسٹ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے مزید 6 وکٹیں درکار ہیں۔

 پاکستان کی آخری امید سعود شکیل ہے جو کہ 54 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے ان کے ساتھ آل راؤنڈر فہیم اشرف 3 رنز کے ساتھ موجود ہے۔
کپتان بابراعظم 1، محمد رضوان 30، عبداللہ شفیق 45 اور امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پاکستان کی مشکلات میں اضافہ، 67 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنے دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان پہلی اننگز میں 202 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں