ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: قومی بیٹرز نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

- Advertisement -

محمد رضوان دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے جبکہ محمد نواز ایک رن بنا کر جیک لیچ کو دکٹ دے کر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمز اینڈرسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں، ہیرو بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے ہیرو اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، ابرار احمد ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں