تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ملتان ٹیسٹ، سعود شکیل کا آؤٹ متنازع بن گیا

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کا وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ متنازع بن گیا اور سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستنانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اسے سیریز بچانے کے لیے لازمی فتح درکار ہے جب کہ اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

میچ میں اہم مرحلے میں 94 رنز پر مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کا وکٹوں کے عقب میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونا متنازع بن گیا جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔

سعود شکیل جب 94 کے اسکور پر ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر پوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تو ری پلے میں گیند گراؤنڈ سے لگتی دکھائی دے رہی تھی لیکن تھرڈ امپائر نے بلے باز کو شک کا فائدہ دینے کے بجائے آؤٹ قرار دے دیا۔

اس اہم مرحلے پر پاکستان کو جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے۔ سعود کی وکٹ نے پاکستان کی مشکلات بڑھ گئیں اور پوری ٹیم 328 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ جیتنے کے ساتھ ہی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ساتھ ہی 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Comments

- Advertisement -