لاہور : برکت مارکیٹ میں سلنڈروں کی دکان میں یکے بعد دیگرے 10 دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس گیا جبکہ 12 گاڑیاں متاثر ہوئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برکت مارکیٹ کی دکان میں یکے بعد دیگرے سلنڈر پھٹنے لگے، سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا جبکہ 12 گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔
ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال سلنڈر پھٹنے سے 10 دھماکے ہو چکے ہیں، سلنڈر پھٹنے سےقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم قریبی دکانوں کو خالی کرا لیاگیا ہے۔
ریسکیو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ موقع پر موجود ہے اور ریسکیو کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے واقعے پر کمشنر اورسی سی پی او لاہورسےر پورٹ طلب کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر کےرپورٹ وزیراعلیٰ کوپیش کیجائے اور انتظامیہ موقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور سلنڈر منتقل کرنےکاسخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ابتک 60 مقدمات کااندراج کرایا جا چکا ہے۔