نگران وفاقی حکومت کا فیصلوں پر یوٹرن، ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ تجویز کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملٹی وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ تجویز کرنے پر عائد پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
اس حوالے سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مراکز صحت کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہیلتھ اتھارٹی نے وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ تجویز کرنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملٹی وٹامنز، فوڈ سیپلیمنٹ کی تجویز پر پابندی رواں ماہ لگائی تھی۔ وزارت صحت نے وفاقی، صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو احکامات جاری کئے تھے
وزارت صحت نے پی ایم ڈی سی، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایات جاری کی تھیں۔ لٹی وٹامنز، فوڈ سیپلیمنٹ کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔
وزارت صحت نے فارمیسیز کو ملٹی وٹامنز خصوصی شیلف میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔