جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چائے کی کیتلی سیکنڈز میں صاف کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

آپ ایک دن میں تین ، چار یا بہت زیادہ پانچ کپ چائے پیتے ہوں گے، جتنے بھی کپ چائے پیتے ہوں اب کیتلی کی صفائی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ آسٹریلوی خاتون نے اس قدر آسان طریقہ تلاش کرلیا جس پر عمل کر کے آپ ایک منٹ سے بھی پہلے کیتلی کو صاف کرسکتے ہیں۔

سائنسی ترقی بعد اب چائے بنانے کے لیے بھی الیکٹریکل کیلتی استعمال کی جاتی ہے، جس میں اگر زیادہ پانی ابال لیا جائے تو وہ اندر سے کالی ہوجاتی ہے ایسا ہی کچھ حال عام کیتلی یا برتن کا بھی ہوتا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کیتلی صاف کرنے کا آسان طریقہ ویڈیو کی صورت میں بتایا۔ اُن کی ٹک ٹاک پر شیئر کردہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ماما ملا نامی خاتون نے ویڈیو میں چائے کی گندی کیتلی دکھائی اور پھر بتایا کہ اسے رگڑ کر صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ بہت آسان طریقے سے صاف ستھری ہوجائے گی۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: گندے جوتے صاف کرنے کا آسان طریقہ

ویڈیو دیکھیں: دھندلی ہیڈلائٹس صاف کرنے کا آزمودہ طریقہ

انہوں نے کیتلی میں پانی بھر کے اُس میں دو لیموں کاٹ کر ڈال دیے اور پانی کو ابلنے کے لیے چھوڑ دیا۔

بعد ازاں خاتون نے کیتلی کا پانی نالی میں بہایا اور اسے جب کھول کر دکھایا تو وہ اندر سے صاف ستھری چمکتی ہوئی نظر آرہی تھی۔

@mama_mila_The natural, no-scrub way to rid kettle limescale 🍋 ##NeedToKnow ##cleaninghacks ##cleaningtips ##kitchenhacks♬ original sound – switchdisco

کیا آپ نے اس طریقے سے کیتلی صاف کی یا پھر اسے آزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کمنٹس میں آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں