تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

4 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں‌ گرکر ہلاک

نئی دہلی : بھارت میں والدین کی غفلت کے باعث چار سالہ بچہ گٹر میں گرکر ہلاک ہوگیا، متاثرہ بچہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے لکڑی کے تختے سے دھکے گٹر پر آگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اکثر بچوں کی اموات، گہرے زخم اور حادثات کا شکار ہونے کے واقعات والدین اور سرپرستوں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہی پیش آتے ہیں، بھارتی شہر ممبئی میں بھی بڑوں کی غفلت کا انجام ایک 4 سالہ بچے کو اپنی جان دے کر بھگتنا پڑا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے شیونگر کے مندر کے قریب کچھ بچے کھیل رہے اور وہیں ایک گٹر تھا جسے لکڑی کے تختے سے ڈھکا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والا بچہ کھیلتے کھیلتے لکڑی کے تختے پر پہنچ گیا اور گٹر میں گر گیا جبکہ قریب ہی ایک شخص کھڑا ہوا تھا لیکن اس نے عارف نصراللہ نامی بچے کی طرف دھیان نہیں دیا کیونکہ وہ موبائل فون میں محو تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک راہگیر نے بچے کو گٹر میں گرتے دیکھ لیا تھا جس نے دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس کو مطلع کیا اور بچے کو فوری طور پر گٹر سے نکال کر اسپتال لیکر گئے تاہم ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عارف نصراللہ نامی بچہ کی موت پر حادثے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -