تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اہلیہ کو دوستوں کیساتھ نامناسب تعلقات بنانے پر مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

نئی دہلی :بھارتی پولیس نے خاتون کی شکایت پر اہلیہ کو دوستوں کے ساتھ نامناسب تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے والے کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارا شٹرا کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے اپنی اہلیہ سے نامناسب امور انجام دلوانے اور دوستوں سے نامناسب تعلقات استوار کروانے کے الزام میں کاروباری شخص کو اس کی بیوی اور ساس کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو تعزیرات ہند کی شق 376 اور 376 ای سمیت 354، اے سی اور 506 اور شق 34 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔

ان شقوں کی تحت خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ’ریپ، جنسی جرائم، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے، نامناسب کام کرنے پر مجبور کرنے، عورت پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اس سے نامناسب فعل کروانے جیسے مقدمات کا اندراج کروایا۔

خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 46 سالہ کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا جسے آئندہ ہفتے تک عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے کاروباری شوہر نے جون 2017 سے اسے ’دوستوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنے مجبور کرنا شروع کیا جبکہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے‘۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو شوہر نے سب سے پہلے 15 جون 2017 کو ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں ایک ساتھ بیٹھنے کو کہا اور اسی دن ان کے شوہر کے دوست نے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور متاثرہ خاتون کا شوہر اس پورے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق اس عمل کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد شوہر انہیں اس ویڈیو کے ذریعے’بلیک میل‘ کرتے رہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے متعدد مواقع پر انہیں اپنے شوہر نے’ایکسچینج‘ پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کے حوالے کیا جبکہ ان کے شوہر اپنے ہی دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔

خاتون نے بتایا کہ مسلسل شوہر کی جانب سے دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے پر مجبور کئے جانے بعد وہ اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں اور اگست 2019 سے وہ والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

خاتون نے والدہ کے ہمراہ جاکر پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب خاتون نے شوہر سے طلاق کےلئے بھی عدالت سے رجوع کرلیا ہے جب کہ قانونی پابندیوں کے تحت خاتون اور اس کے شوہر کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس کیس میں ملوث دیگر افراد بھی کاروباری ہیں یا نہیں تاہم اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے والا شخص کاروباری تھا۔

Comments

- Advertisement -