جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

ممبئی سے حجاج کرام کا پہلا قافلہ سعودی عرب کیلئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی سے حجاج کرام کا پہلا قافلہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نعرے تکبیر کی صداؤں سے ممبئی ایئر پورٹ گونج اُٹھا، اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی اور دیگر عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔

سی ای او لیاقت علی آفاقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلی پرواز کے ذریعہ 378 عازمین حج روانہ ہوئے ہیں جوکہ جدہ پہنچیں گے۔ مذکورہ ہوائی جہاز کی روانگی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ممبئی سے تقریباً 34 ہزار عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے، پہلے قافلے میں عازمین حج کی اکثریت ممبئی سے ہی تعلق رکھتی ہے۔

اس بار عازمین حج کو حج ہاؤس، محمد حاجی صابو صدیق مسافر خانہ،تمل ناڈو بیت الحجاج اور تعطیل کی وجہ سے مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کی عمارتوں میں ٹہرایا ہے۔

حج کمیٹی کے حیدر پاشا نے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بتایا کہ عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے۔

مسجد نبویؐ: ریاض الجنہ میں عبادت کا دورانیہ مقرر

45 ہزار عازمین حج بیت اللہ کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ دہلی، لکھنؤ اور سری نگر سے عازمین روانہ ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں