پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بھارت میں 6 مقامات پر بم رکھنے کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں 6 مقامات پر بارودی مواد رکھنے کی اطلاع پر پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اُس وقت الرٹ کیا گیا جب پولیس کنٹرول روم پر نامعلوم شخص کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی کہ 6 مقامات پر بم نصب کیے گئے ہیں۔

اطلاع پر شہر بھر کے تھانے حرکت میں آئے اور بارودی مواد کی تلاش شروع کی۔ آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری رہا لیکن پولیس بم برآمد کرنے میں ناکام رہی۔

- Advertisement -

24 جنوری کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اُس وقت ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جب ایک پرواز میں بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ بعدازاں، تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ کسی نے جھوٹی اطلاع دی۔

اس سے قبل پولیس کو ممبئی کے 8 بڑے اداروں کو بم سے ارادے کی دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں