پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

خاتون ٹیچر لفٹ میں پھنس گئیں، دل دہلا دینے والاواقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست ممبئی میں اسکول ٹیچر کے ساتھ پیش آئے دلخراش واقعے نے رونگھٹے کھڑے کردئیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے نجی اسکول میں خاتون ٹیچر لفٹ کے درمیان پھنسنے کے باعث موت کی وادی میں چلی گئیں۔

مقامی پولیس کے مطابق ممبئی کے معروف اسکول میں خاتون ٹیچر کی لاش ملنے کے واقعے نے افراتفری پھیلادی، جانچ پڑتال کے لئے فوری پولیس ٹیم کو روانہ کیا گیا اور شواہد حاصل کئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں دو مخالف گروپوں میں تصادم ، حالات کشیدہ

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پر کئی زخموں کو نشانات تھے جس پر جائے حادثے کا فرانزک کرایا گیا تو پتہ چلا کہ خاتون ٹیچر جینیل فرنینڈز کو کسی نے نہیں مارا بلکہ وہ لفٹ کے درمیان پھنسنے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ خاتون ٹیچر نے اپنی کلاس مکمل کرنے کے بعد لفٹ میں جانے کی کوشش کی، اسی دوران وہ لفٹ کے بیچ میں پھنس گئی اور لفٹ چھٹی منزل سے ساتویں منزل پر چلی گئی جس کے باعث ان کی موت ہوئیں۔

اسکول ٹیچر کی المناک موت پر طلبا زاروقطار رونے لگے اور انہیں سخت صدمہ پہنچا، مقتول ٹیچر کے لواحقین نے اسکول سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں