جیکب آباد : صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ سانحہ جیکب آباد سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ جیکب آباد کے بعد جائے وقوعہ پر شیعہ علامء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سانحہ جیکب آباد کیخلاف وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے تحفظات دور کرنے کیلئے صوبائی وزیرممتاز جاکھرانی نے جائے وقوع پر پہنچ کرشعیہ علمائے کرام سے مذاکرات کئے۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیرممتاز جاکھرانی نے صوبائی حکومت کی ناقص سیکیورٹی کا برملا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ میں وہ عناصر ملوث ہیں جو سندھ حکومت کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی نے سانحہ کوانتظامیہ کی غفلت قرار دیا۔
علامہ ڈومکی نے سانحہ جیکب آباد پر احتجاجی عزاداروں پر کی گئی پولیس فائرنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔