منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ممتاز زہرہ بلوچ دفترخارجہ کی نئی ترجمان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک کے فرائض سرانجام دینے والی ممتاز زہرہ بلوچ کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک کےفرائض انجام دے رہی ہیں، اس کے علاوہ وہ امریکا، جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک میں فرائض انجام دے چکی ہیں۔

ساتھ ہی صائمہ سید کو ڈپٹی ترجمان دفتر خارجہ مقررکیا گیا ہے، وہ بطور ڈی جی اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن کام کررہی تھیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس وقت عاصم افتخار احمد ترجمان دفتر خارجہ کی ذمے داری ادا کررہے ہیں، انہوں نے اگست 2021 میں زاہد حفیظ چوہدری کی جگہ نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں