پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

بھارتی کامیڈین منور فاروقی کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کامیڈین منور فاروقی بھی مشکل میں آگئے، بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل نے مزاحیہ اداکار پر ’مذہب کی توہین‘ کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بگ باس 17 کے فاتح اور بھارتی کامیڈین منور فاروقی پر ایک اور مقدمہ درج دائر کردیا گیا ہے، منور کے شو ’ہفتی وصولی‘ میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوکیٹ امیتا سچدیوا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، شکایت میں موقف اختیار کیا گیا کہ شو مختلف مذاہب کی توہین کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)

شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شو ثقافتی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے اور نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، وکیل نے آئی ٹی ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب ہندو جنجاگرتی سمیتی تنظیم نے بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے اس شو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کا آغاز 14 فروری کو ہوا تھا۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ جیو ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے والے شو پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں، منور فاروقی اس شو میں نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں جو کہ عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے۔

سمے رائنا کے بعد ایک اور کامیڈین نے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل کامیڈین سمے رائنا، پوڈ کاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے خلاف بھی انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر نامناسب تبصرہ کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں