تازہ ترین

منیب بٹ کا ڈپٹی اسپیکر کی گرفتاری کا مطالبہ

معروف اداکار منیب بٹ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے اور پرویز الٰہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر شوبز ستارے بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ’ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے۔‘

منیب بٹ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’جشن منانے کا وقت ہے، پاکستان زندہ باد۔‘

اس سے قبل اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر نے مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’حمزہ بھائی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے آفس کو اندر سے کُنڈی لگالیں۔‘

Comments

- Advertisement -