جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر میں لوگوں کے حق خود ارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، بھارت میں سرکاری طورپر اسلاموفوبیا کے مظاہرےپردنیا تشویش کا اظہار نہیں کرتی۔

پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندوتوا کا نظریہ منظم طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے، مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں سےناروا سلوک کیاجارہا ہے اور متیازی قوانین کے خلاف احتجاج کو بیدردی سے دبایا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا انتہ پسند ہندو گروپوں نے واضح طور پرمسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا ہے، مودی نے مسلمانوں کو درانداز کہہ کر نفرت اور تشددکو ہوا دی ہے اور مسلمانوں کو بھارت کے ہندوؤں کی دولت لوٹنے والا قرار دیا ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کرنے کیلئے سرکاری مہم چلائی جارہی ہے، مسلم حوالہ جات کو ختم کرنے کیلئے تاریخ کی کتابیں دوبارہ لکھی جارہی ہیں، مسلمانوں کی مساجد کو ہندو مندروں میں تبدیل کیا جارہا ہے، بھارت میں ہزاروں مساجد اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات خطرے میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں