تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

’ہمارے یہاں بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کا ایک ہی حل ہے ان کی شادی کروادو‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، آریز کے والد)، نادیہ حسین ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

گزشتہ دنوں ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (ہادیہ) کے گھر جاتے ہیں۔‘

ٹیزر کے شروع میں نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ’بھائی صاحب آپ نے ہمارا دل خوش کردیا، رشتہ پکا ہونے پر آریز، بابر علی ودیگر ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہوتے ہیں۔

نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ’ہماری بہو (ہادیہ) کو تو بلائیے، وہ چائے لے کر آتی ہیں آریز کی نظر ان پر پڑتی ہے لیکن وہ باتیں سن کر بے دلی سے مسکراتے ہیں۔

’بابر علی  کہتے ہیں کہ ہمارا بیٹا (فیضان) تھوڑا بگڑا ہوا ضرور ہے لیکن مجھے امید ہے کہ شادی کے بعد اسے تم بالکل سیدھا کردو گی۔‘ اسی اثنا ہادیہ کے والد کہتے ہیں کہ ’صفدر میاں شادی کے بعد تو سبھی سیدھے ہوجاتے ہیں۔‘

آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ہادیہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے،  بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔

ڈرامے کے ٹیزر کا تین روز میں ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کو پسند کررہے ہیں۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں