تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’میری بیوی بالکل ’گڑیا‘ جیسی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فیضی کہتے ہیں کہ میری بیوی بالکل گڑیا جیسی ہے۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں تاہم دونوں کی شادی ہوگئی ہے لیکن فیضی سدھرنے کی بجائے اپنی وہی حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فیضی پلان بنا رہے ہیں  کہ ’بابا کے بزنس کو ٹیک اوور کرنا ہے، وہ ہمیشہ راضی کو میرا باس بنا کر رکھیں گے جو میں برداشت نہیں کرسکتا۔‘

وہ بہن سے کہتے ہیں کہ ’ماما اور تم ساتھ ساتھ ہوتے ہو میری بیوی کے خلاف کوئی پلان تو نہیں کررہے، بہن کہتی ہیں کہ ’بیوی کہیں تم نے اسے قبول تو نہیں کرلیا۔‘

فیضی بہن سے بولتے ہیں کہ ’وہ بالکل گڑیا جیسی ہے پیاری ہے۔‘ خوبصورت ہے جب ساتھ ہوتی ہے اچھا لگتا ہے۔‘

’مقدر کا ستارہ‘ کی پندرہویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’راضی کہتے ہیں کہ ہادیہ جی آپ رو رہی ہیں کیا فیضان نے کچھ کہا؟ وہ کہتی ہیں کہ یہ میرا نجی معاملہ ہے اسی اثنا میں ساس (نادیہ حسین) کہتی ہیں کہ رات کے اس اندھیرے میں تمہیں اس سے بات کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے کیا ہادیہ فیضی کو اپنا سکیں گی، کیا راضی ماموں کے احسان تلے دبے رہیں گے یا پھر کوئی قدم اٹھائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -