اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں آریز احمد (فیضی) نے اہلیہ (ہادیہ) فاطمہ آفندی پر سنگین الزام لگادیا۔
آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، عنایت خان، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، رمہا احمد (نتاشا)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔
’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے بیٹے سے شادی کردیتے ہیں اس کے بعد سسرال میں ہادیہ کا امتحان شروع ہوتا ہے جو اب تک جاری ہے اور فیضی، دوست رمشا کے ساتھ مل کر اہلیہ کو بیوقوف بنارہے ہیں۔‘
چالیسویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’فیضان نے اہلیہ ہادیہ پر اپنے کزن راضی سے افیئر چلانے کا الزام لگادیا جس پر بہن نتاشا کہتی ہیں اگر راضی گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرے گا۔‘
ہادیہ کہتی ہیں کہ ’سب کے سامنے آپ نے میرا نام راضی کے ساتھ جوڑ کر مجھے آپ نے زندہ درگور کردیا ہے۔‘
کیا فیضان اہلیہ ہادیہ پر لگایا گیا الزام واپس لیں گے؟ کیا راضی اس الزام کو بھلا کر نتاشا سے شادی کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے 41ویں قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔