پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سندھ، 16 رکنی کابینہ کی منظوری، بلاول کا خود کارکردگی دیکھنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے 16 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی جو آج شام کو حلف اٹھائے گی، بلاول بھٹو نے نامزد اراکین کی کارکردگی کا خود جائزہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنی نئی ٹیم میں 14 وزرا اور 2 مشیروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شہلا رضا، عذرا پیجوہو اور اسماعیل راہو کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

سابق وزیر جام خان شورو، ناصر حسین شاہ، پروین قائم خانی، ممتاز جاکھرانی، رانا ہمیر سنگھ، شاہ حسین شاہ شیرازی، سعید غنی اور گھنورا اسران بھی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ مرتضیٰ وہاب، سردار محمد بخش اور ضیا لنجار کو وزیر اعلیٰ کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بعد ازاں بلاول بھٹو کی زیر صدارت نامزد کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فریال تالپور اور سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نامزد اراکین کو مبارک باد پیش کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام نے جس مقصد کے لیے آپ کو منتخب کیا اُسے ہر صورت پورا کرنا ہے، سندھ کابینہ میری کابینہ ہے مجھے ہر وزیر کی بہترین کارکردگی چاہیے، ہمیں کام جذبے خلوص اور سچائی کے ساتھ کرنا ہوگا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب کوئی جواز باقی نہیں، ہمیں کارکردگی دکھاناہوگی، پارٹی کا منشور اور شہیدوں کا مشن ہے کہ ہمیں صوبہ سندھ کی پسماندگی کو ختم کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عملی سوچ سے ہی مسائل حل ہوں گے،  عوام کی خدمت کرکے جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے، آپ سب کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا، آپ کی ٹیم کے کپتان مراد علی شاہ ہیں سب مل کر اُن کے ہاتھ مضبوط کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں