منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ارشد شریف قتل کیس میں مراد سعید دوسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید صحافی ارشد شریف قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے دوسری بار پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جے آئی ٹی کا آج آٹھواں اجلاس ہوا جس میں مراد سعید دوسری بار پیش ہوئے۔ مراد سعید نے جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان جمع کروا دیا۔

جے آئی ٹی میں مراد سعید سے ڈیڑھ گھنٹے تک سوال و جواب کیے گئے جبکہ جے آئی ٹی نے ارشد شریف کے وکیل کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

یاد رہے کہ مراد سعید اسپیشل جے آئی ٹی کے چوتھے اجلاس میں پیش ہوئے تھے۔ اجلاس میں 4 افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ رہنما پی ٹی آئی سے صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے معلومات لی گئی تھیں۔

صحافی ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے اسپیشل جے آئی ٹی قائم کی ہے جس میں اسلام آباد پولیس، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے گزشتہ روز رابطہ کیا لیکن مقتول کی والدہ نے طبیعت ناسازی کے سبب بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں