تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیر مملکت نے پاکستان پوسٹ کی ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا۔ پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں جا رہا ہے۔ پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ جلد خسارے سے نکل کر نفع بخش ادارہ ہوگا، الیکٹرونک منی آرڈر ایک بہترین سہولت ہے۔ پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر کی دہلیز پر منی آرڈر پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی۔ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پوسٹل سروسز کو جدت کی نئی راہوں پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کا معیار تبدیل کریں گے۔ 13 ہزار ڈاک خانوں کو جدید ترین پوسٹل سروسز کا مرکز بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ جلد ہی پاکستان پوسٹ کا ملکی معیشت میں بڑا حصہ ہوگا۔ منصوبوں سے پوسٹل سروسز کا 12 ارب روپے کا خسارہ ختم ہوگا۔

خیال رہے کہ مذکورہ پوسٹل سروس وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کے تحت شہری اپنا قیمتی سامان اور اہم دستاویز صرف ایک دن میں حاصل کرسکیں گے، دن 1 بجے سے پہلے بھیجا گیا سامان رات 12 بجے سے پہلے وصول ہوگا۔

Comments

- Advertisement -