جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ چوروں سے نجات حاصل کرنا قوم کا مقدر ہے اور عمران خان اس کا وسیلہ ہیں۔

یہ بات انہوں نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ اور سندھ کے چوروں سے قوم کی جان چھڑائی، پرچی چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے،

انہوں نے کہا کہ سارے چور احتساب سے بچنے کیلئے زور لگاؤ کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کررہے ہیں، نیب یا نیب قانون پر نہیں، انہیں چوری، ڈاکہ زنی کے سوالات پر اعتراض ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، پارلیمان کے استعمال کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا، پرچی چیئرمین سازش کرنے والوں کے ساتھ محبتیں بڑھائیں مگر ہمیں نہ ڈرائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدعنوانوں کا اتحاد یا حزب اختلاف کی کانفرنس احتساب پر اثرانداز نہیں ہوسکتی، وبا کی ابتدا سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ پرچی چیئرمین کی حکومت نے کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں ڈاکٹرز وینٹی لیٹرزنہ ملنےکے باعث جاں بحق ہوئے، سندھ میں ٹڈی دل فصلوں پر،پیپلز پارٹی وسائل پرہاتھ صاف کرتی رہی، کرپشن کے ہر بڑے مقدمے میں زرداری یا ان کے کارندے ملوث ہیں، بھاگنے سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرچی چیئرمین سامنے آئیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، کرپشن کا حساب لیں گے اور سیاسی شرارتوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں