اسلام آباد : وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کےٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سےوزیراعظم ہیں، وزیراعظم بھرپورطریقےسے قوم کی رہنمائی کررہےہیں۔
وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اورانکی جماعت کوقوم نےعام انتخابات میں مستردکیا۔
مرادسعید نے کہا کہ انہوں نےبجٹ کی منظوری کےموقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں، ان کی سرگرمیوں سےآگاہ اورجواب کے لیے ہرطرح سے تیار ہیں۔
یاد رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کل انشاء اللہ لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے، ہمیں پاکستان کے لئے وزیر اعظم کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے ہمارے پاس صرف پی ٹی آئی کے وزیر اعظم ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو واحد آپشن قراردیتےہیں ، پاکستانی عوام ان کے علاوہ کسی کو بھی قبول کرلیں اس حکومت کو اب چلے جاناچاہیے۔