The news is by your side.

Advertisement

’ کرپشن بچانے کے لیے سندھ کارڈ تو کوئی مذہب کارڈ استعمال کرتا ہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے سندھ اور مذہب کارڈ استعمال کرتی ہے، ایک دوسرے کو بے نقاب کرنے والے آج متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رہے گا اپوزیشن کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے اور جے یو آئی ف کے دھرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے دھرنے میں کارکن بارش میں زمین پر اور لیڈر گرم کمروں میں بیڈز پر ہوتے ہیں، فضل الرحمان نے 15 سال تک چیئرمین کشمیر کمیٹی کا عہدہ رکھا، کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ صرف مراعات کے لیے رکھی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مراد سعید

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا ہے، 2 ماہ سے زیادہ پاکستان میں ایک ہی بحث ہورہی تھی، کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھا رہے تھے، پاکستان کا میڈیا شانہ بشانہ رہا، کشمیر انٹرنیشنل ایشو بن گیا تھا، آپ ایسے ماحول میں مارچ کرکے کس کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ میں بچے بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں، سندھ میں صاف پینے کے پانی کے مسائل ہیں، کتوں کے کاٹنے سے اموات ہورہی ہیں، سبزی اور فالودے والے کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تھی ہم اپوزیشن میں تھے، ہم نے آواز اٹھائی اس وقت حکومت کے ساتھی یہ لوگ تھے، عمران خان نے اربوں مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، وزیراعظم نہ کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں