ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

جدید سہولیات سے مکمل محروم علاقہ، آٹے کی چکی چلانے کے لیے گدھوں کا استعمال

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو رپورٹ: چاکر خان دیناری

مراد واہ بلوچستان کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگ دنیا کی تمام تر ترقی کے باوجود صدیوں پرانے طریقوں پر زندگی گزار رہے ہیں۔ مراد واہ میں آج بھی پتھر کی چکی سے گندم پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے۔

یہ بلوچستان کی تحصیل لہڑی کا علاقہ مراد واہ ہے، یہاں مشین نہیں بلکہ لوگ قدیم زمانے میں استعمال ہونے والی پتھر کی چکیوں میں آٹا پیستے ہیں، جو گدھے کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ یہ لوگ یقین رکھتے ہیں کہ روایتی طریقے سے تیار کیا گیا آٹا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

مراد واہ لہڑی شہر سے 12 کلو میٹر دور (میدانی) علاقے میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم طریقوں سے زندگی گزارنا یہاں کے باسیوں کی خواہش نہیں، بلکہ حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

قلعہ نما عمارت میں مسجد مندر ساتھ ساتھ، درخت اور پرانے کنویں سے لوگوں کی عقیدت کیوں؟

مراد واہ میں پانی آسانی سے میسر ہے نہ بجلی، زیادہ تر مرد کھیتی باڑی اور مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تو خواتین دو وقت کی روٹی کے لیے سو جتن کرتی ہیں، وہ گندم کو کوٹتی صاف کرتی ہیں اور گدھا اس کی پسائی کے لیے گھومتا رہتا ہے۔

بلوچستان میں بہت سارے دور دراز کے علاقے ہیں جہاں آج بھی سائنسی ترقی کی سہولیات نہیں پہنچیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان علاقوں پر توجہ دے کر لوگوں کو سہولیات فراہم کرے۔

ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں