ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سابق وزیر ممتاز علی بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: پولیس نے سابق وزیراعلٰی ممتاز علی بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے لاڑکانہ پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ ممتاز علی بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کے ٹی پولیس نے کاروائی کرکے ممتاز بھٹو کے اسٹیٹ منیجر کے بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں موجود نہیں، گرفتاری کیلئے ٹیم کراچی روانہ کردی گئی۔

خیال رہے کہ کھوڑو خاندان کے ملازم کو قتل کرنے کے مقدمے میں سابق وزیر ممتاز علی بھٹو سمیت انیس افرادکو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی کے مطابق قتل ممتاز بھٹو کی ایماء پر کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں : ممتاز بھٹو کا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ


دوسری جانب ممتاز بھٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درج کیا گیا، پی پی حکومت پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں