اشتہار

شمسی سوسائٹی واقعہ : قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم فواد نے چپ سادھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر شمسی سوسائٹی واقعے میں پولیس افسران کی جانب سے قتل سے متعلق سوالات پر ملزم فواد نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور 3 بیٹیوں کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

ملزم فواد نے پولیس کے روبرو ڈپریشن کا شکار ہوکر انتہائی قدم اٹھانے کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ کاروبارمیں خسارہ ہورہا تھا اور بیوی ماں سے علیحدہ ہوجانے پر زور دے رہی تھی۔

- Advertisement -

قتل سے متعلق پولیس افسران کے سوالات پر ملزم نے چپ سادھ لی، پولیس نے بتایا کہ آج بھی ملزم نے ٹائپ کرکے بیان دیاتاحال ملزم بولنے سے قاصر ہے۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقتولہ کے لواحقین سے رابطہ کیا ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ الفلاح لواحقین سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہمقتولہ کے بھائی کا بیان قلمبند کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا، جناح اسپتال میں زیر علاج ملزم فواد کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں گھرسےتین بچیوں اور ان کی والدہ کی لاشیں ملیں تھیں ،چاروں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے بتایا تھا کہ فواد نامی شخص نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہما،سولہ سالہ بیٹی نیہا، بارہ سالہ بچی فاطمہ اور دس سالہ بچی ثمرہ شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں