تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہالی وڈ ایکشن فلم ‘مرڈر مسٹری ٹو’ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

لاس ایجلنس: مشہور اداکارایڈ م سینڈلر اور جنیفر آنسٹن کی مزاح سے  بھرپور فلم کا ٹریلر آتے ہی چھاگیا ہے۔

دیارِغیر میں لاپتہ ساتھی کو ڈھونڈنے کا چیلنج ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم’مرڈر مسٹری ٹو‘کا ٹریلرچھا گیا مزاح سے بھرپور فلم مارچ میں دھوم مچائے گی۔

جنیفر آنسٹن کے علاوہ نیٹ فلکس سیریز مرڈر مسٹری 2 میں مارک اسٹرانگ، کوہو ورما، جان کانی اور ڈینی بون بھی اہم کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے نام پر ہزاروں ڈالر کا فراڈ کرنے والی لڑکی

مرڈر مسٹری 2 کے مرکزی کردار نک اور آڈرے اسپٹز کو ایک دوست کی شادی میں دعوت دی جاتی ہے، دونوں مرکزی کردار اپنے دوست مہاراجہ (عدیل اختر) کی شادی میں شریک ہوتے ہیں جو اس کے نجی جزیرے پر منعقد کی جارہی ہوتی ہے۔

بعد ازاں مہاراجہ کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور مرکزی فنکاروں کا جوڑا کیس کی گتھیوں کو سلجھانے میں خود الجھ جاتا ہے۔

نیٹ فلکس شائقین کو مزاح سے بھرپور اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے لیکن انہیں اس کے لئے مارچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ مرڈر مسٹری کا پہلا پارٹ جون 2019 میں ریلیز ہوا تھا جسے ریلیز کے تین دن میں ہی 3 کروڑ 80 لاکھ شائقین نے دیکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -