کراچی : تفتیشی ٹیم نے پولیس اہلکار کے ڈیفنس میں مبینہ قتل میں ملوث ملزم خرم نثارکے گھرپر تیسرا چھاپہ مار کر نائن ایم ایم پستول مع چھ راؤنڈ اورنمبرپلیٹ برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبدالرحمان کی شہادت کیس میں دو سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد پولیس کی دوسری کامیابی مل گئی۔
تفتیشی ٹیم نے ایئرپورٹ کے قریب شارع فیصل پر چھاپہ مارا ، چھاپہ ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کی سربراہی میں مارا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزم خرم کے زیر استعمال دوسری گاڑی بھی ضبط کرلی گئی، ملزم خرم ضبط ہونے والی گاڑی میں ایئرپورٹ فرار ہوا تھا۔
کار سے نائن ایم ایم پستول ،6راؤنڈ اور دوسری کار کی نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی گئی ، ضبط شدہ نمبر پلیٹ ملزم نے اپنی کار سے اتار کر چھپائی تھی۔
کار اور برآمد ہونے والی نمبر پلیٹ دونوں پنجاب کی ہیں ، تحقیقاتی ٹیم شارع فیصل کے مقام پر مزید سرچنگ کررہی ہے۔